27 اکتوبر، 2018، 1:08 PM

عمان کے وزير خارجہ کا اسرائیلی وزير اعظم کے دورہ عمان کے بارے میں رد عمل

عمان کے وزير خارجہ کا اسرائیلی وزير اعظم کے دورہ عمان کے بارے میں رد عمل

عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے غاصب اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو کے دورہ عمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمان کی فلسطین اور اسرائیل کے درمیان اختلاف کو حل کرنے پر خصوصی توجہ ہے اور اسرائیلی وزیر اعظم کا دورہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے غاصب اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو کے دورہ عمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  نیتن یاہو اور محمود عباس نے عمان کے بادشاہ کے ساتھ ملاقات کا اعلان کیاتھا ۔ عمان کی بھی مسئلہ فلسطین کو حل کرنے پر خصوصی توجہ ہے اور اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو کا دورہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ادھر امریکہ نے اسرائیلی وزير اعظم کے دورہ عمان کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ ایران نے اسرائیلی وزير اعظم کے دورہ عمان کو پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل مسلم ممالک میں اختلاف ڈالنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

News ID 1885125

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha